ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکلی تاجرکا نیا شوروم ’’اوور لییے ‘‘ کا بنگلورو میں خوبصورت افتتاح :گھروں کو سجانے کا سنہرا موقع

بھٹکلی تاجرکا نیا شوروم ’’اوور لییے ‘‘ کا بنگلورو میں خوبصورت افتتاح :گھروں کو سجانے کا سنہرا موقع

Tue, 29 Aug 2017 17:37:47    S.O. News Service

بنگلورو/بھٹکل:29/اگست (ایس اؤنیوز) اپنے خوب صورت گھروں اور مکانوں  کو اندرونی سطح پر حسین اور مزید خوبصورت  بنانے اور سجانے کے لئے بے شمار من پسند ڈیزائن والی اشیاء کو رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کے لئے گذشتہ روز بنگلورو میں ’’اوور لییے‘‘ نامی شوروم کا دعا ئیہ تقریب کے ساتھ افتتاح ہوا۔

بھٹکل سے تعلق رکھنے والے بنگلورو میں مقیم تاجر عبدالقیوم شاہ بندری (بھٹی)کی ملکیت والے اس شوروم کا محمد حسین شاہ بندری (بھٹی)نے اپنے ہاتھوں سے شٹر اٹھاتے ہوئے افتتاح کیا۔ شوروم میں آپ کی طرز زندگی کو بدلنے والے کئی قسم کی اشیاء دستیاب ہیں،شوروم سے گھر مالکان اپنے گھر کو انٹرئیر ڈیکور کرنے کےلئے من پسند ڈیزائن منتخب کرتے ہوئے اس کے مطابق  لوازمات کو مناسب اور رعایتی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔

’’اوورلییے‘‘شوروم میں   لامنیٹس، ووڈن فلورنگ، لیدر پینلس، کارپٹس، وال پیپرس ، موزائک،چارکول پینلس، ڈیجٹیل ہائی لاٹرس ، فلش ڈورس، میرین پلائی، ریزائن کوٹڈ ڈورس، پی وی سی مولڈڈ ڈورس، فلم فیسڈ پلائی جیسے بے شمار اشیاء دستیاب ہیں۔ شوروم کے مالک محمد حُسین نے  شہر گلستان بنگلور میں تمام دلچسپی رکھنے والے لوگوں سے اپنے  انوکھے شوروم میں آنے کی دعوت دی ہے اور اپنے گھرکو مزید مزین کرنے کے خواب کو روبہ عمل میں لانے ’’اوورلییے‘‘ کی خدمات کا فائدہ اُٹھانے کی پیش کش کی ہے ۔ 

’اوور لییے‘  نمبر 30،شری واسوی آرکیڈ،  ایچ آر بی آر فسٹ بلاک، 100فٹ روڈ، بانسواڑی ،  بنگلورو-43

شوروم کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئے contactoverlay@gmail.com یا ویب سائٹ www.overlay.co.in پر وزٹ کرسکتےہیں۔


Share: